’جس نے بھی یہ اسکرین شاٹ دیا ہے وہ آپ کا دشمن ہے‘ بلاول بھٹو کی ٹوئٹ پر صارفین کے تبصرے

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حالیہ برسوں میں پاکستان میں اسموگ کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے اور سردیوں کے آغاز کے ساتھ یہ مزید بڑھ جاتا ہے، پاکستان میں اسموگ اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ خلا سے بھی نظر آنے لگی ہے۔ اسموگ کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوئے ہیں۔

پاکستان میں اسموگ کی بدترین صورتحال کے پیش نظر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ اسموگ سے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں خیبرپختونخوا پہلے نمبر پر، ملتان دوسرے، لاہور تیسرے جبکہ سندھ سب سے آخری نمبر پر ہے۔

بلاول بھٹو نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پاکستانیوں کو مخاطب کیا اور کہا کہ کراچی شفٹ ہو جائیں۔ ان کی پوسٹ کے نیچے صارفین کے دلچسپ تبصرے شروع ہو گئے، ایک صارف نے لکھا کہ بلاول صاحب جس نے بھی یہ اسکرین شاٹ آپ کو دیا ہے وہ آپ کا دشمن ہے کیونکہ یہ ایڈٹ کیا گیا ہے۔

ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ پیارے پاکستان، کراچی چلے جائیں، بندوق کی نوک پر لٹ جائیں اور پھر ڈاکوؤں کے ہاتھوں گولی سے ہلاک ہو جائیں آپ کو سانس یا تازہ ہوا کی ضرورت نہیں ہوگی، یہ بلاول بھٹو کا وژن ہے۔

ایک ایکس صارف نے کہا کہ موبائل اور گاڑی نہ چھیننے کی ذمہ داری آپ لیں ہم کراچی آ جاتے ہیں۔

محمد علی خان نے گندگی کے ڈھیر کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیو کراچی مت آنا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp