ناسا کی جانب سے اب خلا میں ٹماٹر اگانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
امریکی خلائی ادارے کے مشن میں یہ پہلی بار ہو گا، جب ناسا خلا میں ٹماٹر اگانے کی کوشش کرے گا، ناسا کی فلائٹ انجینئر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر ویج 05 نامی تحقیق کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت خلا میں ٹماٹر اگانے کی کوشش کی جائے گی۔
ٹماٹر اگانے کیلئے 2 مختلف ایل ای ڈی لائٹس کا استعمال کیا جائے گا۔
اس مشن کیلئے ناسا کی جانب سے 26 نومبرکو ٹماٹر کے بیج انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے پہنچا دیئے گئے ہیں۔
اس تحقیق کا بنیادی مقصد مستقبل میں مریخ پر انسانوں کے پہنچنے پر وہاں خوراک اگانے کے امکانات پر غور کیا جائے گا، خلائی اسٹیشن میں کی جانے والی تحقیق کے نتائج کا موازنہ زمینی تجربات سے بھی کیا جائے گا۔