ایشین یوتھ اسکریبل چیمپیئن پاکستان اس مرتبہ ٹائٹل کا دفاع کرنے سے قاصر کیوں؟

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکار کردیا جس کے باعث وہ پاکستان ٹیم ایشیا یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ میں ٹائٹل کے دفاع سے محروم رہ جائیں گے۔

ایشیا یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ کے لیے ویزے نہ ملنے کے سبب پاکستان ٹیم ٹائٹل کے دفاع سے محروم ہوگئی ہے۔ پاکستان نے سنہ 2022 میں بھارت میں ایشین ٹائٹل جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ویزا نہ ملنے پر قومی خواتین نیٹ بال ٹیم ایشین چیمپیئن شپ میں شرکت سے محروم

پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹرطارق پیریز کا کہنا ہے کہ قومی پلیئرز نے ایونٹ سے 2 ماہ قبل ویزوں کے لیے درخواست دی تھی لیکن پاکستان میں موجود بھارتی ہائی کمیشن نے جان بوجھ کر ویزے دینے میں تاخیر کی تاہم کچھ پاکستانی پلیئرز کو آخری لمحات میں ویزے جاری کیے گئے۔ یاد رہے کہ ایشین یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ اتوار سے نئی دہلی میں شروع ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیے: بھارتی صحافی نے اسلام آباد کو ایشیا کا خوبصورت ترین شہر قرار دیدیا

انڈین ہائی کمیشن نے آدھے سے زائد پلیئرز کو ویزے جاری نہ کرنے کی وجہ بھی نہیں بتائی، منتظمین نے پاکستانی پلیئرز کے حوالے سے تمام کلیئرنس کروائی ہوئی تھی۔

ویزے ملنے کی یقین دہانی پر پاکستان ٹیم کراچی سے لاہور پہنچ چکی تھی تاہم اب تمام کھلاڑی مایوس ہوکر کراچی واپس لوٹ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کردی، افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بےنقاب

پاکستان کی مسخ شدہ تصویرکشی، بالی وڈ کی فلم ’دھُرندھر‘ تنقید کی زد میں

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 14 ہلاک، متعدد زخمی

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟