بھارتی اداکارہ ریدھی ڈوگرا نے فواد خان کے ساتھ فلم کرنے سے پہلے کونسی تحقیقات کیں؟

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور بھارتی اداکارہ ریدھی ڈوگرا کا کہنا ہے کہ انہوں نے فواد خان کے ساتھ کام کرنے سے قبل اس بات کو یقینی بنایا کہ کیا ان کے ساتھ کام کرنا قانونی طور پر درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو وہ یہ پراجیکٹ کبھی نہ کرتیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں ریدھی ڈوگرا نے پاکستانی اسٹار فواد خان کے ساتھ ایک پراجیکٹ میں اپنی شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’عبیر گلال‘ میں وانی کپور مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا انہیں پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ ایک اداکار کا تعلق کسی دوسرے ملک سے ہوسکتا ہے لیکن فن کا کوئی ملک نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’فواد خان کو شرم آنی چاہیے‘، سوشل میڈیا پر اداکار کے بائیکاٹ کی مہم کیوں؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمیں فلم یا ڈراموں میں صرف کردار ہی نظر آتے ہیں اس بات پر غور نہیں کیا جاتا کہ اداکار کا نام یا قومیت کیا ہے۔ ردھی ڈوگرا نے کہا کہ ہاں انہوں نے اس بات کو یقینی ضرور بنایا کہ کسی پاکستانی اداکار کے ساتھ کام کرنا قانونی طور پر درست ہے یا نہیں۔

ریدھی ڈوگرا کے مطابق انہوں نے صرف ایک چیز کی جانچ کی کہ کیا انہیں مذکورہ قومیت میں سے کسی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہے یا نہیں، اس کے علاوہ ہمارا ملک اور حکومت ہمیں اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ ان کے ساتھ کام کیا جاسکے۔

گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے ردھی کا مزید کہنا تھا کہ انہیں ہندوستانی ہونے پر فخر ہے۔ ان کے بچپن سے ہی سب کہتے ہیں کہ وہ بیرون ملک چلی جائیں لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ فلم ’عبیر گلال‘ کی کہانی 2 ایسے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو زندگی میں کئی جذباتی مشکلات سے گزر چکے ہیں اور اچانک ایک دوسرے سے مل کر غیر متوقع طور پر ایک دوسرے کے زخموں کو بھرنے لگتے ہیں جس کا نتیجہ محبت میں نکلتا ہے۔ فلم میں ردھی ڈوگرا، فواد خان اور وانی کپور ہیں اور یہ فلم 2025 میں ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی، فلم کی شوٹنگ کب اور کہاں ہوگی؟

واضح رہے کہ ریدھی ڈوگرا متعدد مشہور ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ویب سیریز اور فلموں میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’جوان‘ اور دوسری منیش شرما کی ’ٹائیگر 3‘ میں بھی کام کیا جس میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیے۔ جبکہ فواد خان نے 2014 میں فلم ’خوبصورت‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا جس میں ان کے ساتھ سونم کپور کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ بعدازاں فواد خان فلم ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر سابق پی ٹی آئی رہنما کیا کہتے ہیں؟

پاک سعودی دفاعی معاہدے میں تُرکیہ کی شمولیت کا کتنا اِمکان ہے؟

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘