اساتذہ کو اپنے پیسے چاہییں تو وفاق کے خلاف تحریک میں ہمارا ساتھ دیں، وزیر تعلیم خیبرپختونخوا

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر تعلیم خیبرپختونخوا فیصل ترکئی نے صوبہ میں احتجاج کرنے والے اساتذہ کو پیشکش کی ہے کہ اگر انہیں اپنے پیسے اور ترقیاں چاہییں تو وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج میں صوبائی حکومت کا ساتھ دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر زیرگردش ویڈیو میں وزیر تعلیم خیبرپختونخوا فیصل ترکئی کو کہتے سنا جاسکتا ہے، ’صوبے میں 2 لاکھ اساتذہ ہیں، وہ ہماری تحریک میں شامل ہوں، ہم نے ہر ہفتے جلسہ اور احتجاج کرنا ہوتا ہے، اساتذہ نکلیں اور ہمارے ساتھ احتجاج میں شامل ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیں: خییبرپختونخوا میں مسائل کے لیے آواز اٹھانے والے ہزاروں اساتذہ کی معطلی کا فیصلہ

صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ اساتذہ کو اگر اپ گریڈیشن اور پروموشن چاہیے تو ہمارے ساتھ نکلیں، احتجاج کریں اور صوبے کے لیے آواز اٹھائیں، وفاق نے ہمارے 1700 ارب روپے روکے ہوئے ہیں ہمارے ساتھ وہ لیکر آئیں، ہمیں خواہ مخواہ اساتذہ کے پیسے روکنے کا کوئی شوق تو نہیں۔

واضح رہے کہ آل پرائمری ٹیچرز ایسویس ایشن خیبرپختونخوا نے رواں ماہ کے آغاز میں اساتذہ کی اپگریڈیشن کے لیے بھرپور احتجاج اور دھرنے کا اعلان کیا تھا۔ اساتذہ نے 5 نومبر کو صوبہ بھر میں پرائمری اسکولوں کو تالے لگا دیے تھے اور ریلی کی شکل میں خیبرپختونخوا ہاؤس کے قریب جناح پارک پہنچ کر دھرنا دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی، دھرنا ختم

تاہم، 9 نومبر کو خیبرپختونخوا حکومت اور ہڑتالی اساتذہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے جس کے بعد پرائمری اساتذہ نے 5 روز سے جاری دھرنا ختم کرتے ہوئے پیر سے اسکولز کھولنے کا بھی اعلان کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کسی کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، ن لیگ نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کا الزام مسترد کردیا

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور