پی ٹی اے نے 9لاکھ سے زائد گستاخانہ اور فحش مواد پھیلانے والی ویب سائٹس بلاک کردیں

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے گستاخانہ اور فحش مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو بلاک کردیا، پی ٹی اے گستاخانہ اور غیر اخلاقی مواد کی بلاکنگ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے، جس کے تحت لاکھوں کی تعداد میں ویب سائٹس کے یو آر ایل بلاک کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اب تک پی ٹی اے نے 1لاکھ 183 گستاخانہ یو آر ایل اور 8لاکھ فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا ہے۔ پی ٹی اے سوشل میڈیا پر گستاخانہ اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کے خلاف سخت اقدامات کے تحت کارروائی عمل میں لارہی ہے۔

مزید پڑھیں: مفت وی پی این سروسز ختم، پی ٹی اے نے استعمال کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دیدی

پی ٹی اے اُن ویب سائٹوں کو بھی بلاک کر رہی ہے جن کی اطلاع شہریوں اور حکومتی تنظیموں کی جانب سے دی جاتی ہے۔ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ ملک بھر سے روزانہ تقریباً 20ملین فحش ویب سائٹس تک رسائی کی کوشش کی جاتی ہے جو بین الاقوامی گیٹ وے پر بلاک ہیں۔

صارفین  بین الاقوامی گیٹ وے پر بلاک شدہ ان  ویب سائٹس تک  رسائی کے لیے وی پی اینز کا استعمال کرتے ہیں، پی ٹی اے اس مواد کو مؤثر طریقے سے روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کارلا رہی ہے۔ پی ٹی اے اس مسئلے کو روکنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں وی پی این کی بندش، پی ٹی اے کیا کہتی ہے؟

واضح رہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے گستاخانہ اور فحش مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور لاکھوں کی تعداد میں ممنوعہ ویب سائٹس بلاک کردی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp