میری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان آج ایشین ٹائیگر ہوتا، ہم اب یہ کرکے دکھائیں گے، نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور حالات بہتر ہورہے ہیں، اگر میری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان آج ایشین ٹائیگر ہوتا، لیکن ہم اب یہ کرکے دکھائیں گے۔
لندن میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں نے ذاتی مفاد کے لیے میری حکومت گرائی، اور مجھے ساری زندگی کے لیے سیاست سے نااہل کیا گیا، جس کا نقصان ملک کو ہوا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان ٹریک پر آرہا ہے، مشکلات جلد آسان ہو جائیں گی، نواز شریف
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی ملک نے ترقی کی، ہمارے خلاف سازش نہ کی جاتی تو پاکستان آج جی 20 میں بھی شامل ہوچکا ہوتا۔
انہوں نے کہاکہ اب ایک بار پھر پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور شہباز شریف ملک کی حالت بدلنے کے لیے دن رات کوشش کررہے ہیں۔
نواز شریف نے کہاکہ شرح سود کم ہونے کے ساتھ ترقی کی رفتار بھی پہلے سے بہتر ہے، اس کے علاوہ مہنگائی کی کمر ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہورہے ہیں۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے کارکنان متحد و منظم ہیں اور ان کی پارٹی کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں بھارت کے ساتھ بگڑے تعلقات کو سنوارنے کی ضرورت ہے، نواز شریف
صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کے ساتھ ورکرز کنونشن میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تازہ ترین
عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار
کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ
بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل
اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب
وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل
ویڈیو
گوجرانوالہ میں مٹکا دال چاول کی پذیرائی کیوں؟
دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، شہری پریشان
عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد کے سومنات پر چوتھا حملہ ہوگا، ملک احمد خان
کالم / تجزیہ
اس انٹیلی جنس آپریشن کی ڈرامائی داستان جس نے لبنان میں قیامت ڈھا دی
کیا ہم کوئی غلام ہیں؟
پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے