سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

جمعرات 14 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو ایک کھلے میدان میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے، کئی صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان گاڑیوں پر بیوروکریٹس کے بچے ریس لگا رہے ہیں۔ جبکہ کئی صارفین کا کہنا ہے یہ گاڑیاں ریس کے لیے نہیں بلکہ جیپ ریلی میں انتظامی امور کی نگرانی کے لیے آئی ہیں۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مالِ مفت دلِ بے رحم۔ صارف کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکس اور آئی ایم ایف کے قرضے سے خریدی گئی گاڑیوں پر بیوروکریٹس کے بچے ریس لگا رہے ہیں۔

وقار خان لکھتے ہیں کہ اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے بچے سرکاری گاڑیوں پر ریس لگا رہے ہیں لیکن ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جیسے یہ گاڑیاں انہیں جہیز میں ملی ہوں۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ یہ ملک صرف اشرافیہ کا ہے۔

جہاں کئی صارفین نے دعویٰ کیا کہ ان گاڑیوں پر ریس لگائی جا رہی ہے وہیں بعض صارفین نے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔ احمد نامی صارف نے لکھا کہ کوئی ریس نہیں لگا رہا بلکہ یہ گاڑیاں انتظامی امور کی دیکھ  بھال کرنے والے افسران نے پارک کی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہاں آپ یہ کہہ سکتے ہیں یہ غریب ملک کے امیر افسران ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ جھوٹ بولنے کی بھی کوئی حد ہوتی ہے پہلی بات یہ کہ اس پوری ویڈیو میں ان گاڑیوں کو کہیں بھی ریس لگاتے ہوئے نہیں دیکھا گیا اور دوسری بات جو کہ حقیقت ہے یہ سرکاری محکمے ہیں جو جیپ ریلی کی نگرانی کرنے آئے ہوئے ہیں کیونکہ کوئی بھی ایونٹ ہوتا ہے تو اس میں بہت سے محکمے اپنا اپنا فرض نبھانے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔

ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو 3 سال پرانی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کا فراڈ، جعلی طریقوں سے ویزے لینے پر امریکیوں نے سر پیٹ لیے

سویڈن کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟

تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دیا جائے گا، چین کا واضح پیغام

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم میں پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا