لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کو اسموگ کے تدارک کے لیے 10 سالہ پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو زرعی زمینوں پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے پر پابندی لگانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت 10 مرلہ گھروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا بھی لازمی قرار دے۔
یہ بھی پڑھیں: اسموگ: علی ظفر کا مریم اورنگزیب سے حکومتی پالیسی کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ
عدالت نے حکومت کو اسموگ کے تدارک کے اقدامات پر عمل درآمد رپورٹس دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔
واضح رہے کہ اسموگ نے بدستور پنجاب کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے جہاں آج صبح کے اوقات میں ائیر کوالٹی انڈیکس 710 ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ نے 11 سالہ دور حکومت میں کیا کِیا؟ پنجاب اسمبلی میں اسموگ کے معاملے پر گرما گرم بحث
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آج ملک بھر میں نماز استسقا کے اہتمام کا سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے وفاق اور صوبائی سطح پر نماز استسقا کے اہتمام کی ہدایت کی گئی ہے۔