پاکستان اور ابو ظہبی پورٹس گروپ کے درمیان 4 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

جمعہ 15 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے ملک میں معاشی استحکام  کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار کرنے میں ایک اور اہم پیش رفت کے بعد پاکستان اور ابو ظہبی پورٹس گروپ  کے مابین  متعدد شعبوں میں تعاون  بڑھانے کے لیے 4 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف نے تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دیدی

حکومتی اعلامیہ کے مطابق مفاہمتی یادداشتوں کے ذریعے  ریلوے، فضائی اور بحری شعبوں کے ساتھ  لاجسٹکس میں تعاون بڑھے گا، ان مفاہمتی یادداشتوں کے تحت پاکستان اور ابو ظہبی پورٹس گروپ کسٹمز، ریل اور ہوائی اڈوں کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق مفاہمتی یادداشتوں کا مقصد ڈیجیٹل کسٹمز، مال بردار ریلوے راہداریوں اور پاکستان کے بحری جہازوں کی اپ گریڈیشن ہے، جو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط اقتصادی شراکت داری دونوں ممالک کی ترقی کا باعث بنیں گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اربوں ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل یعنی ایس آئی ایف سی کا تعاون اور متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کا ملکی معیشت مستحکم کرنے میں اہم کردار رہا ہے، اور ان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کے بعد پاکستان کی معیشت میں اماراتی تعاون کو تقویت ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp