پنجاب حکومت کا مقامی ٹیکنالوجی سے تجربہ کامیاب، کہاں کہاں مصنوعی بارش ہوئی؟

جمعہ 15 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت کی جانب سے مقامی ٹیکنالوجی سے مصنوعی بارش برسانے  کا تجربہ کامیاب ہوگیا ہے، جہلم، چکوال، تلا کنگ میں مصنوعی بارش ہوئی ہے۔

محکمہ ماحولیات نے تصدیق کی ہے کہ مقامی ٹیکنالوجی سے ’سیڈ کلاؤڈنگ‘ کی گئی، سیڈ کلاؤڈنگ کے نتیجے میں جہلم، گوجر خان، تلہ کنگ اور گوجر خان میں مصنوعی بارش برسائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسداد اسموگ: لاہور میں گرین لاک ڈاؤن کے بعد مصنوعی بارش کب ہوگی؟

2 بجے سیڈ کلاؤڈنگ سے مذکورہ علاقوں میں مصنوعی بارش ہوئی، سیڈ کلاؤڈنگ کے اثرات سے لاہور میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔

پاک آرمی کی ٹیکنیکل ٹیم اور محکمہ ماحولیات نے مل کر مصنوعی بارش کا تجزیہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ماہرین کو مبارکباد

 افواج پاکستان کے سائنسی تحقیق اور ترقی کے ماہرین (ایس پی ڈی)، آرمی ایوی ایشن، پارکو، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) اور حکومت پنجاب نے اشتراک عمل سے مصنوعی بارش کے منصوبے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تمام متعلقہ اداروں اور سائنسی ماہرین کو مصنوعی بارش کے کامیاب تجربے پر مبارک باد اور ان کا کہنا تھا کہ آج آپ کی محنت، لگن اور قابلیت سے صوبہ پنجاب نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، پوری قوم آپ پر فخر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے ایک بار پھر مصنوعی بارش کی تیاریاں

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے عوام اور تمام ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، آج بارش کی صورت میں اچھی خبر آئی ہے، گزشتہ برس متحدہ عرب امارات کے تعاون سے مصنوعی بارش برسانے کا تجربہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس بار 100 فیصد اپنی مقامی مہارت اور ٹیکنالوجی سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان پاکستان کا فخر، خوشحالی کے لیے سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر کام کرنا ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

میرپور میں تاریخ رقم: ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے میں صرف اسپنرز آزمائے

’پاکستان آئیڈل میں ایسے جج بیٹھے ہیں جن کا موسیقی سے تعلق نہیں‘، حمیر ارشد کی فواد خان پر تنقید

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس 1,100 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

سہیل آفریدی بزدار طرز کے وزیراعلیٰ، کے پی میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن نہیں رکےگا، طلال چوہدری

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟