سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی

جمعہ 15 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ مجھے سیاست کا شوق نہیں ہے بس اپنے شوہر کے لیے فکرمند ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پشاور میں پارٹی اجلاس سے پردے کے پیچھے سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ میری سیاست میں انٹری سے متعلق پروپیگنڈا چل رہا ہے میں نے نہ پہلے سیاست کی ہے اور نہ اب کر رہی ہوں۔

’آپ سے بات کرنے پر محافظوں نے مجبور کیا‘

انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجبوری ہے اس لیے آپ سے بات کر رہی ہوں اور مجھے اس پر ہمارے ’محافظوں‘ نے مجبور کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رہنماؤں کے بانی پی ٹی آئی کے پیغام پہنچانے پر پارٹی میں اعتراض ہوتا ہے اس لیے وہ عمران خان کا مکمل مؤقف سامنے رکھ رہی ہیں۔

’سب کو ڈی چوک پہنچنا ہے، بصورت دیگر کارروائی ہوگی‘

بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے کہ سب کو (24 نومبر کو) ڈی چوک پہنچنا ہے اور احتجاج کے مقام تک پہنچنے کی  سب کے پاس ویڈیوز ہونی چاہییں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو (رہنما) ان ہدایات پر عمل درآمد نہیں کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

بشریٰ بی بی سیاست نہیں جہاد کر رہی ہیں، مشعال یوسفزئی

پی ٹی آئی رہنما مشعال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سیاست نہیں بلکہ جہاد کر رہی ہیں اور ان کا ہر سیاسی عمل بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے عین مطابق ہے۔

مزید پڑھیے: بشریٰ بی بی کی سیاست میں انٹری، کیا یہ عمران خان کی کوئی چال ہے؟

مشعال یوسفزئی نے بتایا کہ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کی اور اجلاس سے ان کے علاوہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پربشریٰ بی بی نے بھی پی ٹی آئی لیڈرشپ کو ہدایات پہنچائیں اور وہ سب کچھ عمران خان کی ہدایات پر کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی کی سیاست میں انٹری، عمران خان نے اہلیہ کو کیا پیغام پہنچایا؟

ان کا کہنا تھا کہ اہلیہ ہونے کے ناتے بشریٰ بی بی نے پارٹی سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بھی بات چیت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بشری بی بی نے کہا ہے کہ بانی کی ہدایت کے مطابق اس بار سخت احتجاج رکارڈ کیا جائے گا۔

مشعال یوسفزئی نے کہا کہ خاتون اول کی تمام باتیں سابق وزیراعظم عمران خان کا ہی مؤقف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا صفایا، سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک

پاکستان ریلوے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید، محفوظ اور مسافر دوست بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف

جماعت اسلامی کے ‘بدل دو نظام’ اجتماع کے دوسرے روز کیا سرگرمیاں ہورہی ہیں؟

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف وکلا کنونشن بار قیادت کے اختلافات کا شکار ہونے کے بعد سڑک پر منعقد

گلوبلائزیشن کے دور میں تعلیمی پروگراموں کو عالمی تقاضوں کے مطابق وسعت دینا ناگزیر: وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت