پاکستان اسکاؤٹس ایسوسی ایشن اور یواین ایف پی اے کے زیراہتمام فکر انگیز مذاکرہ

جمعہ 15 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے، بین الاقوامی امور اور یوتھ پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر توصیف صدیقی کی قیادت میں، یو این ایف پی اے کے ریجنل ڈائریکٹر پیو اسمتھ کے ساتھ فکرانگیزمذاکرے میں حصہ لیا۔

جمعہ کو سرینا ہوٹل اسلام آباد میں ہونے والے اس مذاکرے میں مختلف مہارتوں پر مبنی سیکھنے، ذہنی صحت اور پاکستان میں نوجوانوں کے مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے وفد کے نمایاں ارکان میں وردہ عدلِ جہانگیر، ثنا اور وجیہہ الحسن شامل تھے، جنہوں نے ملک بھر میں نوجوانوں کی ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں اور اپنے نقطہ نظرکو پیش کیا۔

’یو این ایف پی اے‘کے ریجنل ڈائریکٹر نے ایسوسی ایشن کے پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن سے پاکستان اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے حالیہ ری برانڈنگ کی تعریف کی، یہ ایک ایسا قدم ہے جو شمولیت کو فروغ دیتا ہے اور لڑکیوں کے لیے اسکاؤٹنگ کی سرگرمیوں میں فعال طور پر شامل ہونے کے مواقع پیدا کرتا ہے۔ یہ ری برانڈنگ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کے پروگراموں میں صنفی توازن کو فروغ دینے کے وسیع وژن کے مطابق ہے۔

مذاکرے میں ذہنی صحت کے چیلنجز سے نمٹنے اور نوجوانوں کو ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے اقدامات اور سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

اس موقع پرتوصیف صدیقی نے کہا کہ پاکستان اسکاؤٹس ایسوسی ایشن اچھی طرح سے نوجوان لیڈروں کو تیار کرنے، شمولیت کو فروغ دینے اور قومی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے عزم کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے