نواز شریف کو وزیراعظم بننے سے کس نے روکا؟ سابق وزیراعظم نے بالآخر خاموشی توڑ دی

ہفتہ 16 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

2024 کے عام انتخابات کے بعد نواز شریف کو وزیراعظم بننے سے کس نے روکا؟ چبھتے ہوئے سوال پر بالآخر صدر مسلم لیگ و سابق وزیراعظم نے خاموشی توڑ دی۔

لندن میں پاکستانی خبررساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ میں نے طے کرلیا تھا کہ اکثریت نہیں ملی تو وزیراعظم نہیں بنوں گا، اس میں کوئی راز نہیں اور نہ ہی کوئی میرے راستے میں رکاوٹ بنا۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا احتجاج ملک کو ڈیل ریل کرنے کی کوشش، یہ کامیاب نہیں ہوں گے، نواز شریف

انہوں نے ملک میں سیاسی کشیدگی کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیا، اور کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے نہ جمہوریت کو سمجھا اور نہ اس کے استحکام کے لیے کچھ کیا۔

جمہوری آزادیاں سلب کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جب ملک میں عمران خان کی حکومت تھی تو اس وقت اس سے بھی بدتر صورت حال تھی۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میری تمام تر توجہ پارٹی کو منظم کرنے پر ہے، میں پُرامید ہوں کہ ملکی حالات بہتر ہوں گے اور لوگ دیکھیں گے کہ ہم کیا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اللہ مجھے اس وقت تک موت نہ دے جب تک آپ کو وزیراعظم نہ دیکھ لوں، نوجوان کا نواز شریف سے مکالمہ

واضح رہے کہ نواز شریف کچھ روز تک لندن میں قیام کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں، اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp