سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والی مہمان نوازی کو نہ بھول سکے۔ سوشل میڈیا پر وریندر سہواگ کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وریندر سہواگ میزبان کو بتا رہے ہیں کہ دورہ پاکستان کے بعد ان کی شادی طے تھی جس کے لیے انہوں نے لاہور سے ہی کچھ لیڈیز سوٹ اور لیڈیز سینڈلز کی خریداری کا پلان بنایا۔
“No one ever took any money from us in Pakistan, I bought 30-35 sarees for my family from Lahore, and they didn’t take a penny,” Virender Sehwag.
‘Aap toh mehmaan ho, aapse paise kese le sakte hain hum?’ ❤️
Video courtesy: Oaktree Sports & @gauravkapur / @virendersehwag pic.twitter.com/mud4PUUkDY
— Farid Khan (@_FaridKhan) June 5, 2023
سہواگ کے مطابق، جب میں بھارت واپسی سے پہلے لاہور میں سیکیورٹی کے ساتھ خریداری کرنے مارکیٹ میں گیا تو ایک دکان سے میں نے 30 سے 35 سوٹ خریدے، ساتھ ہی جوتیاں بھی خریدیں اور جب پیسے دینے کی باری آئے تو دکاندار نے پیسے لینے سے انکار کردیا۔
مزید پڑھیں: فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا
سابق کرکٹر نے بتایا کہ دکاندار نے یہ کہہ کر مجھ سے پیسے لینے سے انکار کردیا کہ آپ میرے مہمان ہیں ہم آپ سے کیسے پیسے لے سکتے ہیں؟ اس پر میں نے دکاندار کو کہا کہ مجھے ایک، 2 سوٹ فری میں دے دو لیکن مجھے 30 سے 35 لینے ہیں مگر دکاندار نہیں مانا اور اس نے تمام سوٹ مجھے فری میں دیے۔
واضح رہے کہ وریندر سہواگ نے 2004 میں شادی کی تھی اس سے قبل 2003۔2004 کے دوران بھارتی ٹیم نے 17 برس بعد پاکستان کا دورہ کیا تھا۔