عمران خان کی جانب سے 24 نومبر کی احتجاجی کال کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات کی خبریں سر اٹھانے لگی ہیں، اس حوالے سے گزشتہ روز چند رہنماؤں کے استعفے کی خبر سامنے آئی تھی اور پشاور سٹی کی تنظیم میں اختلافات گہرے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات، 2 عہدیدار مستعفی
میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مستعفی ہونے والے جنرل سیکریٹری تقدیر علی اور سینیئر نائب صدر ملک اسلم کو راضی کرنے کی کوششیں بارآور نہیں ہوسکی ہیں۔
دوسری جانب پشاور ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے کے مستعفی ہونے کی اطلاع بھی ہے جنہوں نے اپنا استعفیٰ ضلعی صدر کو ارسال کیا ہے۔
تاہم اس حوالے سے عباس خان کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوا ہوں۔
واضح رہے کہ عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دی ہے، جس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اور سلمان اکرم راجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج ایک دن کا نہیں ہوگا، مطالبات کی منظوری تک تحریک جاری رہے گی۔