نشتر اسپتال ملتان سے ایڈز کا پھیلاؤ، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

اتوار 17 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی جانے والی تحقیقات میں ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔

ملتان کے نشتر اسپتال میں ڈائیلیسز کے مریضوں میں پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی جانے والی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملتان: نشتر اسپتال کا ایم ایس 30 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقلی کا ذمہ دار قرار

اس خوفناک صورتحال سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رجسٹرڈ مریضوں کا گزشتہ ایک سال سے ایڈز ٹیسٹ نہیں کیا گیا، جب کہ ہیلتھ کیئرکمیشن کے ایس اوپیز کے مطابق مریض کاہر 6 ماہ بعد ایڈز  اور 3 ماہ بعد ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ لازمی ہے۔

تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 11 اکتوبرکو ڈائیلیسز یونٹ میں پہلا ایڈزکا مریض رپورٹ ہوا، تاہم اسپتال انتظامیہ نے معاملہ دبانےکی کوشش کی، اسپتال انتظامیہ نے ایڈز کنٹرول پروگرام کے کسی ڈاکٹر سے بھی رابطہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ملتان کے نشتر اسپتال نے ڈائلیسز یونٹ میں مریضوں کو ایچ آئی وی لگنے کی تردید کردی

میڈیا رپورٹ کے مطابق نشتر اسپتال انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک ماہ بعد بھی 25 مریضوں کے اہلخانہ کے اسکریننگ ٹیسٹ نہیں کرائے گئے، جس کی وجہ سے متاثرہ مریضوں کے اہلخانہ کے  بھی متاثر ہونےکا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ اس واقعے کا ذمہ دار  ایم ایس نشتراسپتال، ہیڈ آف نیفرالوجی،  وارڈ کے سینئر رجسٹرارکو ٹھہرا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی کمیشن آج اپنی رپورٹ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو پیش کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟