پوپ فرانسس کا غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے دنیا سے تحقیقات کا مطالبہ

اتوار 17 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی کیتھولک رہنما پوپ فرانسس نے غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس نے غزہ جنگ میں صیہونی حکومت کے اقدامات کے خلاف تنقیدی تقریر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ریلیف ایجنسی کو فلسطینیوں کی مدد سے روکنے پر اقوام متحدہ اسرائیل پر برہم

انہوں نے عالمی برادری سے غزہ میں صہیونی فوجی کارروائیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ غور کیا جائے کہ کہیں یہ کارروائیاں فلسطینی عوام کی نسل کشی تو نہیں ہے۔

پوپ فرانسس نے کہاکہ کچھ بین الاقوامی ماہرین کے مطابق غزہ میں نسل کشی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ بھی دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا یہ کارروائیاں عالمی تنظیموں کی جانب سے طے کی گئی نسل کشی کی تعریف پر پورا اترتی ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیلی فوج کی لبنان میں فضائی بمباری، حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف شہید

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کیے گئے ایک آپریشن کے بعد سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے، اسرائیلی فوج سویلین شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور اب تک 40 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp