پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی قیادت پر ایک بار پھر تنقید کی ہے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام نے تیسری بار عمران خان کے نام پر ووٹ دیے، اگر کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی۔
یہ بھی پڑھیں مجھے سائیڈ لائن کرنے سے پارٹی اور عمران خان دونوں کا نقصان ہو رہا ہے، شیر افضل مروت
انہوں نے کہاکہ ہم کبھی بھی پسماندگی کو ترقی اور دھوکے کو حقیقت نہیں کہہ سکتے، ماضی کے غلط فیصلوں پر ڈٹ جانا جاہلوں اور بیوقوفوں کی نشانی ہوتی ہے۔
کے پی میں 11 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ ہم کبھی بھی پسماندگی کو ترقی اور دھوکے کو حقیقت نہیں کہہ سکتے۔ لوگوں نے عمران خان کے نام پر ووٹ دیا اگر کارکردگی پر ووٹ دیتے تو کے پی میں کبھی بھی پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی ایک بار پھر پارٹی رہنماؤں پر تنقید pic.twitter.com/nvVhtgZaPB
— WE News (@WENewsPk) November 17, 2024
شیر افضل مروت نے کہاکہ اب تحریک انصٓف کا حق بنتا ہے کہ وی ڈیلیور کرے اور خیبرپختونخوا کے عوام کو سہولیات فراہم کرے۔
واضح رہے کہ شیر افضل مروت اپنی ہی قیادت پر تنقید کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں، کچھ عرصہ قبل عمران خان نے ان کی پارٹی رہنماؤں سے صلح کرانے کے بعد انہیں خاموش رہنے کا کہا تھا مگر وہ اب دوبارہ بولنا شروع ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں سے بھی وہ لاتعلق ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے انہیں کسی میٹنگ میں نہیں بلایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ یا بہنوں کی کال پر کارکن نہیں نکلیں گے، شیر افضل مروت
گزشتہ روز انہوں نے شکوہ بھی کیا تھا کہ انہیں پارٹی سے سائیڈ لائن کرنے کا نقصان عمران خان اور پی ٹی آئی کو ہورہا ہے۔