بھارتی پنجاب کے ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ، 4 فوجی ہلاک

بدھ 12 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست پنجاب کے بھٹنڈا فوجی اسٹیشن میں بدھ کے روز علی الصبح فائرنگ کے ایک واقعہ میں 4 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان جوانوں کا تعلق فوج کے آرٹلری یونٹ سے تھا۔

فوج کی جنوبی مغربی کمان کے حوالہ سے بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسٹیشن کوئیک ری ایکشن ٹیم فعال کردی گئی ہیں اور علاقہ کی ناکہ بندی کرکے تلاشی کا عمل جاری ہے۔

بدھ کے صبح جاری کیے گئے ایک فوجی بیان میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ بدھ کی صبح 4:35 بجے پیش آیا۔

’علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔‘

بعد میں جاری ہونے والے ایک دوسرے فوجی بیان میں کہا گیا کہ فوج اور پنجاب پولیس اس واقعے کی مشترکہ تحقیقات کر رہی ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھٹنڈا کے فوجی اسٹیشن پر نامعلوم تعداد میں حملہ آور موجود تھے اور ان کے پاس گولہ بارود تھا۔

دارالحکومت نئی دہلی سے تقریباً چھ گھنٹے شمال میں واقع فوجی اسٹیشن میں زیادہ تر فوجیوں کے خاندان رہائش پذیر ہیں۔

بھٹنڈا کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جی ایس کھرانہ کے مطابق پنجاب پولیس کی ایک ٹیم ملٹری اسٹیشن کے باہر انتظار کر رہی ہے اور فوج نے ابھی تک ان کا داخلہ کلیئر نہیں کیا ہے۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب زدگان کی امداد کا تنازع، پیپلز پارٹی اورن لیگ ایک پیج پرآجائیں گے؟

26ویں آئینی ترمیم کیس: مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر

ٹرافی تنازعہ، بھارتی کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے تیار؟

عوامی ایکشن کمیٹی کے زیادہ تر مطالبات مان لیے گئے، احسن اقبال

جعلی ڈگری کیس، جسٹس جہانگیری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا

ویڈیو

مونال کی جگہ اسلام آباد ویو پوائنٹ اب تک کیوں نہیں بنایا گیا؟

مریم نواز پنجاب کے حق کے لیے آواز ضرور اٹھائیں گی، خرم دستگیر

پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم، استعفے آنا شروع ہوگئے

کالم / تجزیہ

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی

نیتن یاہو کی معافیاں: اخلاقی اعتراف یا سیاسی مجبوری؟

افغانستان میں انٹرنیٹ کی بندش، پاکستان کے لیے موقع، افغانوں کے لیے مصیبت