اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کارکنوں کے الجہاد الجہاد کے نعرے، ’ یہ جہاد نہیں سیاست الفساد ہے‘
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں 5 یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے، اور کسی بھی مذہبی یا سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دی گئی ہے، اور احتجاج کا مرکز اسلام آباد کو رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی احتجاج کی کامیابی کے لیے متحرک ہیں اور پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کررہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں 24 نومبر کو صرف پی ٹی آئی نہیں پورا پاکستان باہر نکلے، عمران خان کا اڈیالہ جیل سے اہم پیغام
آج عمران خان نے جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کی کال صرف پی ٹی آئی کے لیے نہیں بلکہ ملک بھر کے عوام کے لیے ہے۔