بنوں: مسلح افراد کا پولیس چیک پوسٹ پر دھاوا، 7 اہلکار اغوا، ہتھیار اور دیگر سامان بھی لے اڑے

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد نے پولیس چوکی سے 7 اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں میانوالی : ملا خیل میں پولیس کے آپریشن میں 10 دہشتگرد مارے گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ اتمانزئی کی حدود میں روچہ چیک پوسٹ پر مسلح ملزمان نے دھاوا بولا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 4 پولیس اہلکار چیک پوسٹ پر موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے بچ گئے۔

پولیس کے مطابق مسلح ملزمان کی تعداد 30 سے 40 کے قریب تھی، جو ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے تمام ہتھیار اور دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بنوں ضیاالدین نے پولیس اہلکاروں کے اغوا ہونے کی تصدیق کردی، اور بتایا کہ مسلح افراد 7 اہلکاروں کو اغوا کرکے لے گئےہیں۔

یہ بھی پڑھیں میانوالی: خوارجی دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 2 جوان زخمی

انہوں نے بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے آپریشن شروع کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp