1998 کے این بی اے فائنل میں باسکٹ بال سپر اسٹار مائیکل جارڈن کے پہنے ہوئے جوتے اب تک فروخت ہونے والے سب سے مہنگے استعمال شدہ (کھیلوں کے) جوتے بن گئے۔
ایک نیلام گھر کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں منگل کو باسکٹ بال کے کھلاڑی مائیکل جارڈن کے جوتوں کا ایک جوڑا 2 ارب 20 کروڑ ڈالر میں فروخت ہوا، یوں یہ تاریخ کے سب سے مہنگے استعمال شدہ کھیلوں کے جوتے بن گئے۔
ان جوتوں کے جوڑے نے 2021 میں 15 لاکھ ڈالر میں فروخت ہونے والے ریکارڈ یافتہ ایئر جارڈنز کے جوڑے کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
مشہور نیلام گھر سوتھبئی کے مالک ابراہم واچر کا کہنا ہے کہ مائیکل جارڈنز کے جوتوں کا ریکارڈ توڑنا ثابت کرتا ہے کہ کھیلوں کی دنیا میں ایئر جارڈن کے جوتوں کی مانگ توقعات سے بڑھ کر ہے۔
نیلامی کے منتظمین کے مطابق، جارڈن نے میچ کے اختتام پر اپنے سائن شدہ جوتے ایک بال بوائے کو دیے تھے۔
جوتے اتنے خاص کیوں ہیں؟
باسکٹ بال کے سپر اسٹار مائیکل جارڈن نے یہ جوڑا 1998 کی نیشنل چیمپیئن شپ فائنل کے دوسرے ہاف کے دوران پہنا تھا جو ان کا چھٹا اور آخری نیشنل چیمپئن شپ ٹائٹل تھا۔
اطلاعات کے مطابق مشہور کمپنی نائیک اب بھی ریٹائرڈ باسکٹ بال اسٹار کو اپنے ایئر جارڈن سیریز کے جوتے کی فروخت سے لاکھوں کی رائلٹی ادا کرتی ہے۔