اسموگ کی صورتحال بہتر، سخت قواعد و ضوابط کے ساتھ لاہور اور ملتان ڈویژنز میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے اسموگ کی صورتحال بہتر ہونے پر لاہور اور ملتان ڈویژنز میں بھی تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی سخت قواعد و ضوابط بھی لاگو کردیے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب عمران حامد خان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور ملتان میں تمام تعلیمی ادارے 20 نومبر (بروز بدھ) سے کھول دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا کونسا شہر اسموگ فری ہے؟

محکمہ ماحولیات نے اسموگ کے پیش نظر قرار دیا ہے کہ تمام اسکولوں میں  فزیکل کلاسز کے ساتھ تدریسی عمل بحال ہوگا جبکہ طلبا اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسکول کھلنے کا وقت صبح 8 بجکر 45 منٹ سے پہلے نہیں ہوگا جبکہ اسکولوں میں بیرونی کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: اینٹی اسموگ آپریشن جاری، 30 سے زائد بھٹے اور صنعتی یونٹس مسمار

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسموگ کی صورتحال بہتر ہوتے ہی لاہور اور ملتان کے علاوہ تمام ڈویژنز میں تعلیمی ادارے آج کھول دیے گئے ہیں۔

اس سے قبل سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ مشرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی سے پنجاب میں اسموگ کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لاہور اور ملتان ڈویژن کے سوا تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسموگ کے پیشِ نظر باہر کھانے کے اوقات محدود، لاہوری کیا کہتے ہیں؟

سینیئر وزیر نے کہا تھا کہ انسانی زندگیوں کو نقصان سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کئے گئے، بچوں کی تعلیم بہت ضروری ہے لیکن ان کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے، اسکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دانت سفید کرنے کے غیر مستند علاج کیا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟

گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں بڑا اضافہ مانگ لیا، اوگرا میں درخواستیں جمع کروا دیں

’پاکستان آنے کے لیے ترس رہا ہوں‘، انیل کپور کی ویڈیو دوبارہ وائرل

ایک ہی بال پر چھکا بھی اور وکٹ بھی، یہ عجیب واقعہ کیسے ہوا؟

محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری سے ملاقاتیں

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی