’بیٹی کا داخلہ کروانے گئے اور امریکا کو ہی پیارے ہوگئے‘ شہریار آفریدی تنقید کی زد میں کیوں؟

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بیرون ملک مقیم تحریک انصاف کے کارکنوں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

سماجی رابطے کی سائیٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ باہر نکلیں اور اپنے کردار اور عمل سے ثابت کریں کہ وہ باوقار قوم ہیں، ان کا کہنا تھا آئیں عمران خان کو مایوس نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا لندن ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر 24 نومبر کو فائنل احتجاجی مظاہرے  کے لیے ضرور آئیں۔

شہریار آفریدی کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے انہیں آڑے ہاتھوں لیا گیا، ایک صارف نے کہا کہ آپ ایم این اے ہیں پاکستان میں آ کر احتجاج کریں۔

راجہ طاہر نے شہریار آفریدی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ بیٹی کا داخلہ کروانے گئے تھے اور امریکا کو ہی پیارے ہو گئے۔

سیدہ جویریہ کہتی ہیں کہ آپ بیرون ملک بیٹھ کر احتجاج کی کال کیوں دے رہے ہیں پاکستان آ کر احتجاج کریں، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے صاف کہا ہے جو ایم این اے اور ایم پی اے احتجاج میں شریک نہیں ہو گا اسے پارٹی سے نکال دیا جائےگا۔

ایک ایکس صارف نے کہا کہ شہریار آفریدی  تن من دھن کپتان کے پیچھے لگا کر خود بار بھاگ گئے ہیں تو انقلاب کیسے آئے گا؟

عام آدمی نامی صارف نے لکھا کہ 24 نومبر کے احتجاج میں کوہاٹ سے کتنے لوگ شریک ہوں گے اور انہیں لیڈ کون کرے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی قربانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن اس وقت آپ کو اپنے حلقے میں اپنے لوگوں کے درمیان ہونا چاہیے۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرے میں پارٹی میں اختلافات سامنےآگئے۔ شہریارآفریدی کو احتجاج سے تقریر نہیں کرنے دی گئی تھی۔ جلسے سے ذلفی بخاری، شہباز گل اور دیگر نے خطاب کیا لیکن شہریار آفریدی کے اسٹیج پر آتے ہی شہباز گل اسٹیج سے اترگئے تھے جس پر انہوں نے کہا تھا کہ مجھے نہیں سمجھ آئی مجھے جلسے میں بلا کر تقریر نہیں کرنے دی گئی۔۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

احتجاج کو روکنے کا اختیار، عوامی ایکشن کمیٹی ہمارے ساتھ حکومت کا حصہ بن جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی پیشکش

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، چین اور روس کا وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نسیم شاہ کو مہنگی پڑ گئی، آئی سی سی کا بڑا فیصلہ

برطانوی ولی عہد ولیئم اپنے چھوٹے بھائی پرنس ہیری کو وراثت سے محروم کروانے کے لیے کوشاں

سوہا علی خان کا والد منصور علی خان پٹودی کو سالگرہ پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

ویڈیو

پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری، نئی تاریخ رقم ہوگئی

پاکستان اور چین کا باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

کالم / تجزیہ

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال