سپریم کورٹ: بجلی چوری میں ملوث میٹر سپروائزر کی درخواست ضمانت خارج

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے بجلی چوری میں ملوث میٹر سپروائزر کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس ملک شہزاد نے کہا دیے کہ اسی اہلکار کے علاقے میں 85 فیصد بجلی چوری ہوتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاور ڈویژن نے بجلی چوری کے خلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبریں مسترد کردیں

جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دیے کہ بجلی چوری اس اہلکار کی مرضی سے ہوتی تھی، جس پر ملزم غلام مصطفیٰ کے وکیل نے دلائل پیش کیے کہ اس کی نوکری صرف میٹر کی حد تک تھی، ملزم کا کام بجلی چوری پکڑنا نہیں تھا، ملزم نے عدالت کو بتایا کہ ملزم 6 ماہ سے جیل میں ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل شفقت عباسی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پر مجموعی طور پر 62 لاکھ روپے کی بجلی چوری کا مقدمہ ہے، ملزم سندھ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے حیدر آباد کے علاقے میں ملازمت کررہا تھا، ملزم کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پری پیڈ میٹرنگ، بجلی چوری کا واحد حل ہے؟

بعدازاں، عدالت نے بجلی چوری میں ملوث میٹر سپروائزر غلام مصطفیٰ کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق حکومت توشہ خانہ تحائف کی تفصیل فراہم کرنے سے گریزاں رہی، اسلام آباد ہائیکورٹ

’ٹوٹے ہوئے دلوں کے بوجھ سے خدا کا تخت بھی کانپ سکتا ہے‘ اے آر رحمان کا سوشل میڈیا پر پیغام

بنوں: خوارجیوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 12اہلکار شہید، 6خوارج ہلاک

24 نومبر کو وہی ہوگا جو دہشتگردوں کیخلاف کیا جاتا ہے، عظمیٰ بخاری

’بیٹی کا داخلہ کروانے گئے اور امریکا کو ہی پیارے ہوگئے‘ شہریار آفریدی تنقید کی زد میں کیوں؟

ویڈیو

24 نومبر کا احتجاج عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گا، شیر افضل مروت

وی ایکسکلوسیو، ڈیل یا مذاکرات کی خبریں بے بنیاد ہیں، احتجاج ہر حال میں ہوگا، شیر افضل مروت

پاکستان ریلوے اور سندھ حکومت کی نااتفاقی، 36 ہزار ٹن کچرا جمع ہونے کا انکشاف

کالم / تجزیہ

’بیت اللہ شریف‘ کی جعلی تصاویر کے بعد ۔۔۔ کیا یہ لوگ رکیں گے؟

ڈیل کا منتظر انقلاب

چین سے کچھ اقوالِ زریں بھی امپورٹ کر لیں