مولانا طارق جمیل کی مشترکہ خاندانی نظام کی مذمت، ویڈیو وائرل

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ مشترکہ خاندانی نظام کی وجہ سے میاں بیوی کا رشتہ تباہ و برباد ہو چکا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Runway Pakistan® (@runway.pakistan)

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہر نظام کے اپنے فائدے اور نقصانات ہوتے ہیں جب تک کہ ہر شخص اپنی حدود میں رہنے کی کوشش کرتا ہے اور عزت دیتا ہے۔ صارف کا کہنا تھا کہ گھر میں آنے والے نئے فرد کو اسپیس دیں جہاں وہ اپنی زندگی خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ خوشگوار طریقے سے گزار سکے۔

متعدد صارفین کا کہنا تھا کہ وہ مشترکہ خاندانی نظام میں رہ رہے ہیں اور اس سے بہت خوش ہیں۔ سائرہ خان نامی صارف لکھتی ہیں کہ مسئلہ مشترکہ خاندانی نظام کی وجہ سے نہیں بلکہ پرائیویسی کی خلاف ورزی اور معاملات میں بلاوجہ مداخلت کی وجہ سے ہوتا ہے۔

 ندا جمشید  نے مولانا طارق جمیل سے کہا کہ آج کل ویسے ہی ماں باپ بچوں کی وجہ سے رو رہے ہیں اور آپ ایسے بیانات دے کر ان کا برین واش کر رہے ہیں تاکہ کوئی بھی اپنے ماں باپ کی بات نہ سنے۔ یہ بالکل غلط ہے۔ جبکہ ایک صارف نے مولانا طارق جمیل کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں بھی مشترکہ خاندانی نظام کا کوئی تصور نہیں ہے۔ ہم نے یہ کلچر پڑوسی ملک بھارت سے اپنایا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مشترکہ خاندانی نظام بہت عام ہے۔ زیادہ تر گھرانوں میں ایک سے زیادہ خاندان ایک ساتھ رہتے ہیں اور یہ اکثر خاندان کے افراد کے درمیان بہت سے مسائل پیدا کرتا ہے تاہم کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو اس نظام سے بہت خوش ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟