24نومبر احتجاج: اسلام آباد میں انٹرنیٹ، موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

24نومبر کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے معاملے پر  انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل سروس اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں معطل کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے 22نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹیو کردی جائے گی اور فائر وال ایکٹیو ہونے سے انٹرنیٹ سروس سلو جبکہ سوشل میڈیا ایپس پر ویڈیوز، آڈیو ڈاؤن لوڈنگ نہیں ہوسکے گی۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کسی بھی وقت مخصوص مقامات پر انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

دوسری جانب وی پی این کے استعمال پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنے ہیڈ کوارٹر میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا، جس میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) کے لیے رجسٹریشن اور سہولت کاری کے عمل پر توجہ دی گئی۔

پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے سی ای او، پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین، پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن  کے سی ای او، اور وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام، وزارت خارجہ کے نمائندوں سمیت اہم اسٹیک ہولڈرز، وزارت خارجہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سیشن میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فون و انٹرنیٹ سروس کی بندش، شہریوں کو کن مشکلات کا سامنا؟

پی ٹی اے نے ڈیٹا سیکیورٹی اور بغیر کسی رکاوٹ کے انٹرنیٹ تک رسائی کو یقینی بنا کر رجسٹرڈ وی پی این صارفین کو فعال کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا، خاص طور پر سافٹ ویئر ہاؤسز، بی پی او فرموں، بینکوں، سفارت خانوں اور فری لانسرز کے لیے اسٹیک ہولڈرز نے کاروباری تسلسل اور محفوظ انٹرنیٹ خدمات کو یقینی بناتے ہوئے وی پی این رجسٹریشن کو بہتر بنانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔

پاشا نے پی ٹی اے کی سہولت کاری کی کوششوں کی تعریف کی لیکن خلل سے بچنے کے لیے وی پی این رجسٹریشن اور غیر رجسٹرڈ وی پی اینز پر مشاورت کے لیے کافی وقت دینے پر زور دیا۔

پی ٹی اے کو مؤقف

 دوسری جانب اس حوالے سے  پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اب تک انٹرنیٹ کی معطلی کی کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت