توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری

جمعہ 22 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی اسپیشل کورٹ سینٹرل ون نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کردی ہے، تاہم سابق وزیر اعظم کی دوسرے مقدمات میں گرفتاری کے سبب فی الحال ان کی رہائی کے کوئی آثار نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت پانے والے عمران خان ایک دوسرے مقدمے میں گرفتار قرار

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کی روبکار اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کی، جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ سے منظور ہوچکی ہے، اگر وہ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کردیا جائے۔

واضح رہے کہ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے مالیت کے 2 مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانت منظور کر لی تھی، عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی تھی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی رہائی کا بالکل کوئی امکان نہیں، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے توشہ خانہ ٹو کیس میں 2 مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نے جمع کرائے، جس کے بعد ٹرائل کورٹ نے تمام قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے آج سابق وزیر اعظم کی رہائی کی روبکار جاری کردی، جسے آج ہی اڈیالہ جیل پہنچا دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp