اسٹاک ایکسچینج میں بڑھتا ہوا رجحان، 100انڈیکس 99ہزار کی حد عبور کرگیا

جمعہ 22 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی تیزی دیکھی گئی، بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث 100انڈیکس 99ہزار کی حد عبور کرگیا ہے۔ آج ٹریڈنگ کے دوران 2ہزار پوائنٹس اضافے کے بعد انڈیکس نے پہلی بار 99ہزار کی تاریخی حد عبور کرلی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی ویب سائٹ کے مطابق آج صبح 9سے 10بجے کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس تمام حدیں عبور کرتے ہوئے 1.80فیصد سے زائد اضافے اور 2ہزار 57 پوائنٹس بڑھنے کے بعد تاریخی سطح پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 97 ہزار 328 پر بند ہوا تھا۔

تاہم، مارکیٹ میں مالی لین دین کے دوران تیزی کی صورتحال میں کمی کے بعد اب مارکیٹ دوبارہ 98ہزار کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بھی امید کی جارہی ہے کہ ہنڈرڈ انڈیکس آج ہی کے دن 1لاکھ کی سطح عبور کرسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp