عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان جب ننگے پاؤں مدینہ گئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہو گئیں کہ یہ تم کیا اٹھا کر لے آئے ہو، ہم اس ملک میں شریعت کا نظام ختم کرنے لگے ہیں اور تم شریعت کے ٹھیکہ دار لے آئے ہو۔
بشریٰ بی بی کے اس بیان کے بعد مخالفین کے علاوہ پی ٹی آئی کے اپنے رہنما اور حامی صارفین بھی ان کے اس بیان پر تنقید کرتے نظر آئے، ان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا یہ بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے سیاسی مشیر بیرسٹر سیف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیان کو پارٹی سے جوڑنا غلط ہے، اُن کے پاس کوئی تنظیمی عہدہ نہیں۔
بشری بی بی کے پاس پارٹی کا کوئ عہدہ نہیں ہے۔
پارٹی کا موقف پارٹی عہدیدار بتائے گا۔
اگر ان کے سعودی عرب سے متعلق موقف کو کوئ پارٹی سے جوڑے تو یہ بے بنیاد ہوگا
بیرسٹر سیف
مشیر اطلاعات کے پی#11thHour pic.twitter.com/uDbFCfsZ2o— Waseem Badami (@WaseemBadami) November 21, 2024
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیان کا پارٹی کو بہت نقصان ہوگا۔
سعودی عرب نے عمران خان اور پاکستان کو بہت اسپورٹ کیا، بشریٰ بی بی کے بیان کا پارٹی کو بہت نقصان ہوگا، فواد چودھری
pic.twitter.com/DNTrFynsC0— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) November 21, 2024
صحافی عمران ریاض خان نے لکھا کہ اس وقت ایسی ویڈیو کا آنا پی ٹی آئی کی جانب سے اچھا قدم نہیں ہے۔
Video is not a good step at this time.
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) November 21, 2024
شاہد اسلم نے لکھا کہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب کے حوالے سے اس طرح کا بیان دے کر بظاہرعمران خان کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ پی ٹی آئی کو اس ہیرے کو ڈھونڈنا چاہیے جس نے یہ مشورہ دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں پردے میں ہی اچھی لگتی ہیں پردہ اٹھنے سے راز کھل جاتے ہیں۔
سعودی عرب کے حوالے سے اس طرح کا بیان داغ کر بظاہرعمران خان کی مشکلات بڑھا دی گئیں۔ پی ٹی آئی کو اس ہیرے کو ڈھونڈنا چاہیے جس نے یہ مشورہ دیا تھا۔ کچھ چیزیں پردے میں ہی اچھی لگتی ہیں۔ پردہ اٹھنے سے راز کھل جاتے ہیں۔
— Shahid Aslam (@ShahidAslam87) November 21, 2024
اقرار الحسن سید نے لکھا کہ خان صاحب کے سعودی عرب جانے کے بعد محمد بن سلمان پاکستان آئے تھے اور خود کو پاکستان کا ایمبیسڈر کہا تھا، اگر انہوں نے یا اُن کی حکومت میں سے کسی نے جنرل باجوہ کو کال کر کے کہا تھا کہ یہ کیا اُٹھا لائے ہو تو پھر وہ خود خان صاحب کی حکومت میں پاکستان کیوں آئے تھے؟
خان صاحب کے سعودی عرب جانے کے بعد محمد بن سلمان پاکستان آئے تھے، خود کو پاکستان کا ایمبیسڈر کہا تھا، اگر انہوں نے یا اُن کی حکومت میں سے کسی نے جنرل باجوہ کو کال کر کے کہا تھا کہ یہ کیا اُٹھا لائے ہو تو پھر وہ خود خان صاحب کی حکومت میں یہاں کیوں آئے تھے؟؟ 🤔
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) November 21, 2024
رضوان غلزئی نے سوال کیا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ویڈیو پیغام آخر کس کا آئیڈیا تھا؟
عمران خان کی اہلیہ کا ویڈیو پیغام کس کا آئیڈیا تھا؟
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@RizwanGhilzai) November 21, 2024
ثمینہ پاشا لکھتی ہیں کہ بشری بی بی نے اپنے ویڈیو پیغام میں یہ تو نہیں کہا کہ کال سعودیہ عرب کی طرف سے آئی تھی لیکن حساس موقع پر سب مخالفین اس لوز بال کا فائدہ اٹھائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پیغام دینا مقصود تھا تو 2 سے 3 منٹ کی ویڈیو ٹو دا پوائنٹ کافی تھی۔
بشری بی بی کا پیغام دیکھا۔ بہرحال انھوں نے ویڈیو میں یہ تو نہیں کہا کہ کال سعودیہ کی طرف سے آئی لیکن حساس موقع پر سب مخالفین اس لوز بال کا فائدہ اٹھائیں گے۔ اگر پیغام دینا مقصود تھا تو دو تین منٹ کی ویڈیو ٹو دا پوائنٹ کافی تھی۔
— Samina Pasha (@pasha_samina) November 21, 2024
راشد ہاشمی نے لکھا کہ بشریٰ بی بی نے ایک ہی تیر سے سعودی عرب اور عمران کا شکار کردیا۔
پنکی کا #اسلامی_ٹچ عمران کی راہ لے گیا۔
پنکی نے ایک ہی تیر سے سعودی عرب اور عمران کا شکار کردیا۔
#یہ_تم_کیا_اٹھا_لائے_ہو pic.twitter.com/xkJgJ8RTm3— Rashid Hashmi (@RashidHashmis) November 21, 2024
صحافیوں کے مقدمات بلامعاوضہ لڑنے والے بیرسٹر میاں علی اشفاق کا کہنا ہے کہ بیوقوف دوست سے دانا دشمن بہتر ہے۔
بیواقوف دوست سے دانا دشمن بہتر!
— Mian Ali Ashfaq (@MianAliAshfaq) November 21, 2024
اویس سلیم نے بشریٰ بی بی کے بیان کو ’اسلامک ٹچ پرومیکس‘ قرار دے دیا۔
اسلامک ٹچ پرو میکس ۔۔۔ https://t.co/ydrnrYQxSX
— Awais Saleem (@awaissaleem77) November 21, 2024
سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان کی تردید کردی ہے، سابق آرمی چیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سعودی عرب سے واپسی پر کوئی فون کالز نہیں آئیں، بشریٰ بی بی غلط کہہ رہی ہیں میرے پاس کوئی کالز نہیں آئیں۔