سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مصروف ترین سڑک پر سفید رنگ کی گاڑی کے پاس لاش پڑی ہوئی ہے جس کے ارد گرد بچے اور خاتون روتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اسی دوران ایک شخص اسلحہ لہراتے لاش کے پاس چکر لگا رہا ہے اور دوسری گاڑیوں کو آگے جانے کا اشارہ کر رہا ہے تاکہ لاش کے پاس کوئی گاڑی نہ رک سکے۔
کسٹم ہائوس پشاور کے باہر گاڑی کے تنازعہ پر شہری کو بچوں کے سامنے قتل کردیا گیا pic.twitter.com/FC6sTuQ74r
— Muhammad Faheem (@MeFaheem) November 21, 2024
صارفین کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ایک افسر نے فائرنگ کرکے شہری کو ہلاک کیا ہے اور یہ واقعہ کسٹم ہاؤس پشاور کے سامنے پیش آیا ہے۔ اس واقعے پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اویس خلیل نے لکھا کہ بچے اپنے باپ کی لاش پر رو رہے ہیں اور یہ درندہ صفت جانور فخریہ بندوق لہرا رہا ہے، صارف نے پوچھا کہ پشاور پولیس کدھر ہے۔
افف اللہ ۔بچے اپنے باپ کے لاش پر رورہے ہے اور یہ درندہ صفت جانور فخریہ بندوق لہرا رہا ہے ۔
کدھر ہے پشاور پولیس ۔@PeshawarCCPO https://t.co/UVtdRlbF52
— Awais Khalil (@khalilawais589) November 21, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جائیں اور جلد از جلد قاتل کا سراغ لگایا جائے۔
@ICT_Police @YarMKNiazi @GovtofKPK
اس کی تحقیقات کئے جائیں اور قاتل کا سراغ جلد از جلد لگایا جائے. https://t.co/yn6PAZUcwm— کاشف پاکستانی (@KashifU82472119) November 21, 2024
جس وقت پیش آیا اس وقت کسی شہری کی جانب سے رک کر پوچھا نہیں گیا تو اس پر ایک ایکس صارف نے لکھا کہ پاس سے گزرتی ہوئی دنیا کی بے حسی دیکھیں، ہم ایسے کیوں ہو گئے ہیں۔
پاس سے گزرتی ہوئی دنیا کی بے حسی دیکھیں۔۔۔ہم ایسے کیوں ہو گئے ہیں😓
— Zarnaz Batool (@BatoolZarnaz) November 21, 2024
محمد زبیر مروت نے لکھا کہ یہ ظلم کی انتہا ہے کہ بچوں کے سامنے باپ کا قتل کر دیا گیا اور کل پھر یہ جرگے بھیجے گا کہ اس کے ساتھ صلح کرلو ۔
ظلم کی انتہا ۔۔۔بچوں کے سامنے بچوں کا قتل کرنا۔۔کل پھر یہ جرگے بھیجے گیں کہ اس کے ساتھ صلح کرلو ۔
— Muhammad Zubair mawt (@ZubairMawt) November 21, 2024