مرکزی شاہراہوں اور بس اڈوں کی بندش، راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا ہجوم امڈ آیا

ہفتہ 23 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاجی کال اور اس کے سد باب کے طور پر حکومت کی جانب سے اسلام آباد اور پنجاب کی اہم شاہراہوں کی بندش اور پبلک ٹرانسپورٹ سروسز پر پابندی کے ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کا رش لگ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عدالتی حکم پر وزیر داخلہ کا بیرسٹر گوہر سے رابطہ، اسلام آباد میں جلسے جلوس کی اجازت نہیں دے سکتے، محسن نقوی

پی ٹی آئی کی احتجاجی مارچ کی کال کے ردعمل میں جڑواں شہروں اور لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت اور موٹر ویز اور تمام بس اڈوں کی بندش کے بعد پریشان حال مسافروں کی بڑی تعداد راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی ہے۔

ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے اچانک اتنی کثیر تعداد کی آمد کے بعد ریلوے نشستوں کی تعداد کم پڑگئی نتیجتاً متعدد مسافروں کو ٹکٹ بھی نہ مل سکا۔ جبکہ شٹل ٹرین کے باوجود ہزاروں مسافر منزل تک نہ پہنچ سکے اور شہریوں نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ڈیرے لگا لیے۔

اس صورتحال میں ریلوے حکام کا مؤقف ہے کہ مسافروں کو فوری منزل تک پہنچایا جائے گا، دوسری شٹل ٹرین آج 4 بجے چلائی جائے گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp