پی ٹی آئی احتجاج: فتنہ الخوارج کا بڑے شہروں میں دہشتگردی کا خطرہ، نیکٹا کی وارننگ

ہفتہ 23 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیکٹا کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 24نومبر کی احتجاجی ریلیوں پر دشتگردانہ حملے ہوسکتے ہیں۔ فتنہ الخوارج سے منسلک کئی دہشتگرد پاک افغان بارڈر کراس پار کرکے پاکستان میں داخل ہوچکے ہیں۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا کہ 19 اور 20نومبر کی درمیانی رات دہشتگردوں کی پاک افغان بارڈر پار کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد بڑے شہروں میں دہشتگردی کی کارروائیاں کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: 24نومبر احتجاج: قانون شکنوں سے سختی ست نمٹا جائیگا، اسلام آباد پولیس

نیکٹا کے مطابق فتنہ الخوارج کے پاکستان میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کی مختلف  شہروں میں موجودگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی الرٹ جاری کردیا گیا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد بڑے شہروں میں دہشتگردی کی کارروائیاں کرسکتے ہیں۔

دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہونے پر نیکٹا نے صوبائی حکومتوں کو فتنہ الخوارج کے خطرے کے پیشِ نظر سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: جڑواں شہروں کے کون سے 33 داخلی راستے بند کیے جا رہے ہیں؟

واضح رے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24نومبر کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ تاہم، اس دوران نیکٹا نے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے کہ افغانستان سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں دہشتگردی کے واقعات پیش آسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp