’کنٹینرز کرائے پر دستیاب ہیں‘، محمد حفیظ کا پاکستانیوں کو نفع بخش کاروبار کا مشورہ

ہفتہ 23 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستوں کو بند کیا گیا ہے جس کے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسے میں سابق قومی کرکٹر محمد حفیظ بھی چپ نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا پر طنزیہ انداز میں کنٹینرز کے حوالے سے پوسٹ کردی جس پر صارفین کے تبصرے شروع ہوگئے۔

سابق آلراؤنڈر محمد حفیظ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر کنٹینرز لگا کر سڑک بند کرنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں پاکستانیوں کو کاروبار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ آج کل پاکستان میں ایک کاروبار بہت چل رہا ہے ’کنٹینرز کرائے پر دستیاب ہیں‘۔

مزید پڑھیں: بہت سے چہرے بے نقاب ہو گئے، قومی ٹیم کی فتح پر محمد حفیظ کا تبصرہ

ان کی اس طنزیہ پوسٹ پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، ایک یاسر خان نامی صارف نے لکھا کہ آپ اس طرح کی پوسٹ کرنے سے محتاط رہیں، یہ نہ ہو کہ آپ کو اس پوسٹ کی وجہ سے اٹھا کر نہ لے جائیں، ویسے بھی پاکستان میں جنگل کا قانون ہے۔

ایک اور صارف ارسلان بلوچ نے لکھا کہ ویگو ڈالا آپ کو اٹھانے پہنچ ہی رہا ہوگا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ پاکستان میں کنٹینرز درآمد اور برآمد کرنے کے لیے نہیں بلکہ روڈ بلاک کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: جڑواں شہروں کے کون سے 33 داخلی راستے بند کیے جا رہے ہیں؟

واضح رہے تحریک انصاف کے 24نومبر کے احتجاج کے پیش نظر ملک بھر کی اہم سڑکوں کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے اور کہیں پر کنٹینرز لگا کر سڑکیں بند کردی گئی ہیں، جن سے لوگوں کو آمد و رفت میں دشواری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟