عمران خان کی کال پر اسلام آباد کے لیے روانہ ہونے والے پی ٹی آئی کے 3 ارکان قومی اسمبلی گرفتار۔
عمران خان کی کال پر اسلام آباد کے لیے روانہ ہونے والے پی ٹی آئی کے 3 ارکان قومی اسمبلی کو گرفتار لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں عامر ڈوگر، زین قریشی اور معین ریاض شامل ہیں۔
پنجاب پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے تینوں ارکان قومی اسمبلی احتجاج میں شرکت کے لیے اسلام آباد جا رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی کو نقض امن کے خطرے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔
پشاور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونے والا قافلہ جین مندر پہنچ گیا، پی ٹی آئی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات اور سابق ایم پی اے گرفتار۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز میں چھپے پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان دھر لیے گئے
قبل ازیں پشاور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونے والا تحریک انصاف قافلہ جین مندر پہنچنے پر پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں پہنچ چکی ہے۔
اس موقع پر پولیس نے تحریک انصاف سیکرٹری اطلاعات پنجاب حافظ ذیشان اور سابق ایم پی اے ندیم عباس بارا کو گرفتار کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کے حکم پر 24نومبر(آج) کو پی ٹی آئی کی اسلام آباد کی جانب احتجاجی کال کے باعث جڑواں شہروں میں کاروبار زندگی عملاً معطل ہے۔ دونوں شہروں کی مرکزی شاہراہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور فیض انٹرچینج کوبند کر دیا گیا ہے۔جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔