پاکستان کو زمبابوے سے شکست: ’محمد رضوان نے ٹیم کا انجن ہی فیل کردیا‘

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلےمیچ میں زمبابوے نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے شکست دےکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان کی اس شکست پر صارفین سیخ پا ہو گئے اور ان کی جانب سے تنقیدی تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ صرف پاکستانی ٹیم ہی کر سکتی ہے۔

مصطفیٰ نامی صارف نے لکھا کہ پاکستان زمبابوے سے پہلا ون ڈے ہار گیا ہے لیکن محمد رضوان کہہ رہے ہیں کہ میں صرف ٹیم کی ٹیوننگ کروں گا، انہوں نے محمد رضوان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹیم کا انجن ہی فیل کر دیا ہے۔

سلیم خالق نے لکھا کہ پاکستانی بیٹنگ لائن سے تو صرف بابر اعظم ہی آرام کر رہے تھے اور صرف ایک ان کے نہ ہونے سے بیٹنگ کا اتنا برا حال ہو گیا ہے کہ زمبابوے نے ہمیں ہرا دیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ بولرز نے تو اپنا کام بخوبی کر دیا تھا پھر بھی ایسی شکست مایوس کن ہے۔

آصف کیانی لکھتے ہیں کہ کوئی محسن نقوی کو یہ بھیج دو پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے سے بھی ہار گئی ہے اور وہ نہتے لوگوں پر ظلم کروا رہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ پاکستان بابر اعظم کے بغیر زمبابوے سے ایک میچ ہار گیا ہے، انہوں نے بابر اعظم کی ایک میم شیئر کی جس میں سابق کپتان سوال کر رہے ہیں کہ زمبابوے سے شکست بھی میری غلطی ہے؟

ڈک ورتھ لوئس میتھڈ (ڈی ایل ایس) کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟

بنیادی طور پر ڈک ورتھ لوئس اسٹرن ایک ایسا طریقہ کار ہے جس میں ون ڈے انٹرنیشنل یا ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں بارش سے متاثرہ میچوں میں ایک فارمولے کے تحت نظرثانی شدہ ہدف دیا جاتا ہے۔

بنیادی طور پر اس فارمولے میں ہدف دیتے ہوئے وقت کا تعین کیا جاتا ہے اور اس کے بعد دونوں ٹیموں کے پاس موجود وکٹیں اور رنز کا تعین کرکے ایک فارمولے کے تحت نیا ہدف مقرر کیا جاتا ہے جس میں اوورز محدود کردیے جاتے ہیں اور کچھ رنز بھی کم کردیے جاتے ہیں، جیسے جیسے کھیل آگے بڑھتا ہے، DLS طریقہ استعمال شدہ گیندوں اور وکٹوں کی تعداد کی بنیاد پرباقی وسائل کے فیصد کا حساب لگاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp