پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی کال پر پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
پاکستان میں پشاور سے پی ٹی آئی کا قافلہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ڈی چوک پہنچنے کے لیے پنجاب کی حدود میں داخل ہوچکا ہے جبکہ دوسری طرف دنیا بھر میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں، جن میں فرانس، اٹلی، ناروے، امریکا کی مختلف ریاستیں، کینیڈا اور برطانیہ وغیرہ شامل ہیں۔ جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جارہی ہیں۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پی ٹی آئی فرانس کے زیر اہتمام عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور پیرس میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر شدید نعرہ بازی کی۔
پیرس میں عمران خان کی کال پر اوورسیز پاکستانیوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے پاکستان ایمبیسی فرانس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ و ریلی نکالی جس کو پی ٹی آئی فرانس نے آرگنائز کیا ۔#FinalCall @SHABAZGIL @mianumarjamil @AzharMashwaniPk @QasimKhanSuri @fawadchaudhry pic.twitter.com/jOwZucogSc
— Yasir Qadeer (@YasirQadeer1) November 24, 2024
عمران خان کی کال پر دنیا بھر کی طرح امریکا کی مختلف ریاستوں میں بھی احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا جن میں ہیوسٹن، ڈیلاس، آسٹن اور پلانو شامل ہیں، احتجاج میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج سے پاکستان پر دباؤ بڑھے گا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔
پاکستان کی طرح امریکا میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کی رہائی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ تازہ ترین صورتحال جانیں نیو یارک میں موجود ہمارے نمائندے زبیر علی خان سے @ZubairAlikhanUN pic.twitter.com/3Z9XZoVCXT
— WE News (@WENewsPk) November 25, 2024
صبیح کاظمی نے نیو یارک کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گھومنے پھرنے کی جگہ پر اس وقت صرف تحریک انصاف نظر آرہی ہے۔
ٹاہمز سکواہر نیو یارک۔۔۔
گھومنے پھرنے کی جگہ پر اس وقت صرف تحریک انصاف نظر آ رہی ہے۔ pic.twitter.com/KPdNgGOwSZ— Sabee Kazmi (@SabeeKazmi786) November 25, 2024
مرتضیٰ علی شاہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پی ٹی آئی کے حامی کارکنان کو لندن میں عمران خان کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کارکنان کی جانب سے ’عمران خان کو رہا کرو‘ اور ’حق ہمارا آزادی‘ جیسے نعرے لگائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر یہ برطانیہ میں پی ٹی آئی کا اب تک کا سب سے بڑا احتجاج ہے۔
Biggest ever protest of thousands by PTI in Britain – outside 10 Downing Street – since Imran Khan government removal in April 2022. This was attended by PTI supporters from across the UK in support of PTI‘s ‘final call’ march in Pakistan #PTI pic.twitter.com/u66kvCfMd1
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) November 24, 2024
آزاد رینج نامی ایک صارف کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر کے 25 ممالک 60 مقامات پر پاکستانیوں کا احتجاج جاری ہے، کرہ ارض کے ہر ٹائم زون میں احتجاج ہورہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی فائنل کال پر سیاسی تاریخ رقم ہورہی ہے۔
پاکستان کے علاؤہ دنیا کے 25 ممالک 60 مقامات پہ پاکستانیوں کا احتجاج جاری۔ کرہ ارض کے ہر ٹائم زون میں احتجاج ہو رہا ہے۔ #فائنل_کال پہ سیاسی تاریخ رقم ہو رہی ہے! pic.twitter.com/pHYfBsDBy6
— آزاد رینــچ (@NaikRooh) November 24, 2024
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کینیڈا کے 5 شہروں میں اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا۔
کینیڈا کے پانچ شہروں میں اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا pic.twitter.com/SMMt45MC67
— Azhar Mashwani (official) (@AzharMashwaniPk) November 25, 2024
ایک ایکس صارف نے اٹلی کی ویڈیو شیئر کی جس میں صارفین کی بڑی تعداد کو عمران خان کے حق میں نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ صارف کا کہنا تھا کہ نواز شریف اتنے لوگ لاہور میں خود لیڈ کرتے ہوئے بھی نہیں نکال سکتے کیونکہ نواز شریف چور ہیں۔
🚨اٹلی میں بھی پی ٹی آئی ورکرز بہت بڑی تعداد میں نکل آئے ۔
بندہ سچ کہے تو نواز شریف اتنے لوگ لاہور میں خود لیڈ کرتے ہوئے بھی نہیں نکال سکتا۔۔ کیونکہ نواز شریف چور ہے۔۔۔۔ pic.twitter.com/fv9EisAw9l
— Muhammad Yasin Wazir (@Yasin_jui) November 24, 2024
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو اسلام آباد سمیت دنیا بھر میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
مذاکرات اور احتجاج ختم کرنے کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے 4 مطالبات رکھے گئے ہیں جن میں پہلا مطالبہ 26ویں آئینی ترمیم کو ختم کرنا ہے، دوسرا مطالبہ ہے کہ آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا جائے، تیسرا مطالبہ چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس کرنے سے متعلق ہے جبکہ چوتھا مطالبہ یہ ہے کہ ٹرائل کے بغیر قید سیاسی اسیروں کو رہا کیا جائے۔