بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم رائزن کوف کا دورہ پاکستان، دفتر خارجہ آمد

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ آمد پر بیل روس کے وزیر خارجہ میکسم رائزن کوف کا استقبال کیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بیلاروس کے وزیر خارجہ کا اہم دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا اور دونوں وزرائے خارجہ نے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کے دورہ پاکستان کے ایجنڈے اور پروگرام کو بھی حتمی شکل دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بیلاروس کے وزیرخارجہ نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ اور دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت اور اعلیٰ سطح کے دوروں پر اظہار اطمینان کیا۔ توقع ظاہر کی گئی کہ صدر لوکا شنکو کے دور پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

مزید پڑھیں: جمہوریہ بیلا روس کے صدر الیگزینڈر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے

پاک بیلا روس وزرا نے اہم علاقائی و عالمی امور بشمول مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، دونوں جانب سے اہم علاقائی امور میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ پاکستان اور بیلاروس نے تنازعات کے حل کے لیے پرامن راستہ اختیار کرنے اور غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کے لیے جیتنا ناگزیر، جنوبی افریقہ نے 313 رنز کا ہدف دے دیا

باہمی اتحاد کے ذریعے ہی ملک کو بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

ٹی ایل پی سوشل میڈیا ٹیم کا رہنما گلگت سے گرفتار

سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟