کراچی کے چڑیا گھر کی ہتھنی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں، مدھوبالا کو بیہوشی کی حالت میں اس کے تربیتی کنٹینر میں گارڈن میں واقع چڑیا گھر سے گلشن اقبال میں قائم سفاری پارک منتقل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:’مدھو بالا ‘ کی سفاری پارک منتقلی، انکلوژر کا ڈیزائن تیار
چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق یہ ایک بڑا اور حساس آپریشن ہوگا، جس کے لیے حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، منتقلی کے روٹ کو کلیئر کرنے کے لیے پولیس کی گاڑیاں بھی کنٹینر کے ساتھ موجود ہوں گی۔
ڈیڑھ سال قبل ہتھنی نورجہاں کے انتقال کے بعد عالمی تنظیم فور پاز نے چڑیا گھر کی حالت کو مدھوبالا کے لیے نامناسب قرار دیا تھا، جس کے بعد سفاری پارک میں ہتھنی کے لیے خصوصی انکلوژر، سوئمنگ پول، اور دیگر سہولیات کا انتظام کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:می ایٹ دا زو: “یوٹیوب کی وہ ویڈیو جس نے انٹرنیٹ کی تاریخ بدل دی”
فور پاز کے مطابق مدھوبالا منتقلی کے بعد سفاری پارک میں زیادہ آرام دہ زندگی گزار سکے گی، جو اس کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔