’ان کا مقصد پاکستان کو یورپ بنانا ہے‘ اقرا یونیورسٹی کے مبینہ بولڈ فیشن شو پر عوام برہم

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر معروف تعلیمی ادارے اقرا یونیورسٹی میں مبینہ فیشن شو کے انعقاد کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مغربی طرز کے ملبوسات کی نمائش کی گئی جس پر شہریوں کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے اور ملبوسات کو انتہائی غیر مناسب قرار دیا جا رہا ہے۔

صارفین کی جانب سے ایک تعلیمی ادارے میں اس نوعیت کے فیشن شو کے انعقاد پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ کیسے فیشن شو کا انعقاد ہو رہا ہے۔ سعدیہ انجم نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد پاکستان کو یورپ بنانا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ یونیورسٹی کا نام اقرا ہے اور اس میں اس طرح کا فیشن شو ہو رہا ہے۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ ایسے کپڑے پاکستان میں کس جگہ پہنے جاتے ہیں، طیبہ شیخ نے فیشن شو میں پہنے گئے کپڑوں کو بھارتی ماڈل و اداکارہ کے کپڑوں سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے کپڑے لگ رہے ہیں۔

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقرا یونیورسٹی میں کھلی بے حیائی ہو رہی ہے کیا یہ ہے وہ تعلیم جو انسان کو کامیاب بناتی ہے، صارف کا کہنا تھا کہ یہ سب ایک اسلامی ملک میں تو نہیں ہو سکتا۔

 

صارفین کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ثقافتی سرگرمیوں کے نام پر محض ناچ گانا ہوتا ہے، کبھی یونیورسٹیوں میں ہولی کے تہوار منائے جاتے ہیں تو کبھی شادیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جو نئی نسل کو بگاڑنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جناح یونیورسٹی فار ویمن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں یونیورسٹی کے چانسلر نے اپنی بیٹی کی شادی کی تقریب یونیورسٹی ہی میں منعقد کر ڈالی تھی اس موقع پر ناچ گانا بھی ہوا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کا فراڈ، جعلی طریقوں سے ویزے لینے پر امریکیوں نے سر پیٹ لیے

سویڈن کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟

تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دیا جائے گا، چین کا واضح پیغام

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم میں پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا