زمبابوے کے خلاف دوسرا ون ڈے، پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، ٹیم میں 2تبدیلیاں

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زمبابوے کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کو زمبابوے سے شکست: ’محمد رضوان نے ٹیم کا انجن ہی فیل کردیا‘

قومی ٹیم میں حسیب اللہ کی جگہ طیب طاہر اور محمد حسنین کی جگہ ابرابر احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، دونوں کھلاڑی پہلی مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم اور زمبابوے کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل بلائیوا میں کھیلا جائے گا۔

زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے، اس کے علاوہ پلیئنگ الیون میں سلمان علی آغا، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، عرفان نیازی، عامر جمال، حارث رؤف، فیصل اکرم اور ابرار احمد شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں ٹی20 کرکٹ کی تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ، 7 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلے میچ میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، میچ کے دوران بارش ہونے کے باعث زمبابوے نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp