اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں سیز فائر معاہدے کی منظوری دے دی

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں سیز فائر معاہدے کی منظوری دے دی ہے، نیتن یاہو نے اصولی طور پر لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دی، جس کے بعد اسرائیلی کابینہ میں منگل کو ووٹنگ ہوگی۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی کابینہ میں منگل کو لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر ووٹنگ ہوگی، تاہم انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر قومی سلامتی اتمیر بن گوئیر نے جنگ بندی کے معاہدے کو بڑی غلطی قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: نیتن یاہو پھنس گئے، سیکیورٹی، انٹیلی جنس سربرہان اور وزرا نے حماس کے ساتھ جنگ بندی ناگزیر قرار دیدی

اس معاملے پر امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے اتوار کی رات اسرائیلی حکام کے ساتھ سلامتی کے حوالے سے مشاورتی عمل کے دوران حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کی ممکنہ منظوری کا اشارہ دیا تھا، جس پر باقاعدہ ووٹنگ ہوگی۔

خیال رہے جنگی بندی کا معاہدہ پیر کو لبنانی حکومت کو بھجوایا جائے گا، تاہم اس وقت تک معاہدے کی کچھ تفصیلات پر اسرائیل کے تحفظات برقرار ہیں اور دوسری جانب اپنے ہی وزیر قومی سلامتی نے بھی جنگ بندی کو بڑی غلطی قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو پھنس گئے، سیکیورٹی، انٹیلی جنس سربرہان اور وزرا نے حماس کے ساتھ جنگ بندی ناگزیر قرار دیدی

واضح رہے امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی کابینہ منگل کو حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دے گی جبکہ لبنانی عہدیدار نے بتایا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہےکہ چند گھنٹے میں معاہدے کا اعلان ہوجائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp