دوسرا ون ڈے: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، صائم ایوب کی ففٹی

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز  کا آج دوسرا میچ بلاوائیو  میں کھیلا جارہا ہے، زمبابوے نے پاکستان کو 146رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جبکہ میزبان ٹیم 33ویں اوور کی تیسری گیند پر145 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی۔۔

21 اوورز کے کھیل کر زمبابوے نے 108 رنز بنائے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4، سلمان آغا نے 3، صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

دوسرے میچ کے لیے زمبابوے نے اپنی فاتح سائیڈ برقرار رکھی ہے جب کہ قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسیب اللہ خان کی جگہ طیب طاہر کو موقع دیا گیا ہے اور محمد حسنین کی جگہ محمد ابرار کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بلاوایو میں ہی کھیلے گئے پہلے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن بارش سے متاثرہ میچ میں قومی ٹیم 21 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز ہی بنا سکی تھی۔

مزید پڑھیں: زمبابوے کے خلاف دوسرا ون ڈے، پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، ٹیم میں 2تبدیلیاں

بعد ازاں، زمبابوے نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم (ڈی ایل ایس) کے تحت 80 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان کا اسکوڈ

محمد رضوان (کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، حارث رؤف، ابرار احمد، اور فیصل اکرم

زمبابوے کا اسکواڈ

کریگ ایروائن (کپتان)، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا اور سین ولیمز

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 62 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں، ان میں سے 54 میں پاکستان کامیاب رہا جب کہ زمبابوے کو صرف 5 میچز میں کامیابی مل سکی، ایک میچ ٹائی ہوا جبکہ 2 بے نتیجہ ختم ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp