عمران خان اور علی امین کیخلاف پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف ہکلہ انٹرچینج کے قریب پولیس کانسٹیبل کی ہلاکت اور 3اہلکاروں کے زخمی ہونے کا مقدمہ ٹیکسلا میں درج کرلیا گیا۔

تھانہ ٹیکسلا میں پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، سالار خان کاکڑ، شاہد خٹک اور عمر امین گنڈاپور کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 14 اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: عمران خان سمیت درجنوں سینیئر رہنماؤں کے خلاف اقدام قتل اوردہشتگردی کا مقدمہ درج

مقدمے کے مطابق حملہ آور ملزمان ٹیئر گیس گن، ربڑ بلٹس گنز اور اسلحہ سے مسلح تھے جنہوں نے پولیس افسران، اہلکاروں پر ڈنڈوں، پتھروں سے حملہ کیا۔ ملزمان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔

ایف آئی آر کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان و دیگر قیادت کی مجرمانہ سازش کے تحت پولیس پر حملہ کیا گیا اور ملزمان کی شیلنگ کے باعث پولیس کو منتشر ہونا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکسلا: عمران خان، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سمیت پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کیخلاف مقدمہ درج

ملزمان نے کانسٹیبل مبشر حسن کو زخمی کیا اور لال وین میں اغوا کرکے لے گئے، ملزمان کے حملے میں کانسٹیبل عدنان، ریئس، نعیم بھی زخمی ہوئے، بعد میں اطلاع ملی کہ ملزمان کانسٹیبل مبشر حسن کو ہکلہ پل کے نیچے پھینک کر فرار ہوگئے، اس کے بعد کانسٹیبل مبشر حسن کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن