ایران سے معاہدے ہوچکے، بارڈر مارکیٹس جلد شروع ہوجائیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدے ہوچکے ہیں اور بارڈر مارکیٹس جلد فعال ہوجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے؟

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت لیگل ٹریڈ کے حق میں ہے لیکن اسمگلنگ کو تجارت کا نام ہرگز نہیں دیا جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ اپنے فائدے کے لیے اسمگلنگ کو تجارت کہتے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کو کاروبار کا بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور وہ تاجروں کی آواز بنے گی۔

مزید پڑھیے: بلوچستان میں کب تک بارش کا پانی ضائع ہوتا رہے گا؟

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت تاجروں کے مسائل حل کر رہی ہے اور جو وفاقی حکومت کے ساتھ  مسائل ہیں انہیں بات چیت کے ذریعے حل کروایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں اور پاکستان کا اسٹاک ایکسچینج بھی اوپر جارہا ہے جس سے بزنس کمیونٹی کو فائدہ ہو رہا ہے۔

صوبے میں پانی کے مسائل

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کی قلت کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچا ہے لہٰذا اس مسئلے کو وفاق کے سامنے اٹھائیں گے۔

’احتجاج سب کا حق ہے لیکن وفاق پر چڑھائی مناسب نہیں‘

سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی ’شرپسندی‘ کی مذمت کرتے ہیں اور انہیں رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر بھی بیحد افسوس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج اور جلسے کا حق سب کو حاصل ہے لیکن وفاق پر چڑھائی کردینا مناسب بات نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت