ہم بھارت جاکر کھیلیں اور وہ نہ آئیں، ایسا ممکن نہیں، محسن نقوی

جمعرات 28 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے بہرین مفاد میں فیصلے کیے جائیں گے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت میں کرکٹ کھیلیں اور وہ یہاں نہ آئیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ جو بھی ہوگا برابری کی سطح پر ہوگا، اس حوالے سے آئی سی سی کو اپنا واضح مؤقف دے چکے، اب بورڈ میٹنگ میں فیصلہ ہوگا، چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے پر غور کے لیے آئی سی سی بورڈ میٹنگ طلب، اہم فیصلے متوقع

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کی بہترین ٹیم میدان میں اتاریں گے، پاکستان کے لیے جو بہتر ہوگا وہ کرکے دکھائیں گے، آئی سی سی چیئرمین سے مسلسل رابطہ ہے، امید ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے موقع پر قوم مایوس نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، قذافی اسٹیڈیم لاہور انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کا ہوگیا ہے، 10 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام شروع ہوا تھا جو 20 دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا، راولپنڈی اسٹیڈیم کے اسٹرکچر کی رپورٹ تاخیر سے ملی ورنہ اسے بھی نیا اسٹیڈیم بنا دیتے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی دباؤ، آئی سی سی نے پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی ٹور سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو نکال دیا

واضح رہے کہ آئندہ برس پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کے مستقبل پر غور کرنے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بورڈ میٹنگ کل (29 نومبر) کو منعقد کی ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، آئی سی سی میٹنگ میں چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول، چیمپیئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل، پاکستان سے مکمل منتقلی یا ٹورنامنٹ کے التوا اور دیگر معاملات پر غور کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

بنگلہ دیش کا کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں علاقائی سلامتی کے عزم کا اعادہ

فلپائن میں سابق میئر ’ایلس گو‘ کو انسانی اسمگلنگ پر عمرقید

آج ورلڈ ہیلو ڈے، لوگ یہ دن کیوں منانا شروع ہوگئے؟

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟