قومی اسمبلی نے پنجاب اور کے پی انتخابات کے لیے 21 ارب روپے کی فراہمی کا بل مسترد کر دیا

جمعرات 13 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے الیکشن کے لیے وفاقی حکومت کو الیکشن کمیشن کو 10 اپریل تک 21 ارب روپے فراہم کرنے اور الیکشن کمیشن کو 11 اپریل تک اس حوالے سے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا، تاہم سپریم کورٹ کی بتائی ہوئی تاریخ تک الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی نہ ہو سکے۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انتخابات کے لیے فنڈز مختص کرنے کا بل مسترد کردیا

اس حوالے سے چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز نوٹسز جاری کرتے ہوئے سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور گورنر اسٹیٹ بینک کو اپنے چیمبر میں طلب کیا تھا۔

آج سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے صدر اور وزیراعظم سمیت تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی اخراجات کی مد میں الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے فراہم کرنے کا بل مسترد کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی و سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بھی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کے لیے فنڈ دینےکا بل مسترد کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار

کھیل سے جنگ

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

سعودی کابینہ کا اجلاس: فلسطین کے حق میں سفارتکاری اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توثیق

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟