کوئٹہ کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 262 کوئٹہ 1 پر ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل وجمع کرنے کے موقعے پر ریٹرننگ افسر کے خلاف امیدواروں نے دھرنا دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سبی ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے کوہیار خان ڈومکی بھاری اکثریت سے کامیاب
کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کروانے کے لیے 6 دسمبر کا دن مقرر کیا گیا تھا۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما کاغذات نامزدگی جمع کرانے ریٹرننگ آفس پہنچے لیکن صبح سے سہ پہر تک کاغذات نامزدگی جمع ہوتے رہے تاہم سہ پہر 3 بجے ریٹرننگ افسر اپنا دفتر چھوڑ گئے جس کے باعث کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئے امیدواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں احتجاجاً رھرنا دے دیا۔ وہ کہتے ہیں کہ جب تک کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوتے دفتر چھوڑ کرنہیں جائیں گے۔
مزید پڑھیے: فلور کراسنگ پر رکن قومی اسمبلی عادل بازئی خان نااہل قرار
میڈیا سے گفتگو میں امیدواروں کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے کاغذات نامزدگی جمع نہ ہوئے تو ریٹرننگ افسر کے رویے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
این اے 262 والی نشست پاکستان تحریک انصاف کے عادل بازئی کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد خالی قرار دی گئی تھی۔














