شام محصور ہوجانے والے سینکڑوں پاکستانی زائرین خوف و ہراس کا شکار

اتوار 8 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شام میں بشارالاسد کی حکومت کے ڈرامائی خاتمے اور دمشق پر حیات التحریر الشام کے داخلے کے بعد ملک پر باغی ملیشیا کے قبضہ مکمل ہوگیا ہے، مگر اس صورتحال میں شام میں موجود دیگر غیرملکیوں کے ساتھ پاکستانی زائرین بھی مشکل سے دوچار ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شام کی صورتحال بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ قرار

شامی صدر کے ملک سے فرار کے بعد حیات التحریر الشام نے سرکاری عمارتوں اور ایئر پورٹس کا کنٹرول سبنھال لیا ہے، فی الحال ایئرپورٹس پر آمد و رفت بند ہونے کی وجہ سے  شام میں تقریباً 250 پاکستانی زائرین پھنس کر رہ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے  مطابق شام میں رونما ہونے والی صورتحال میں پاکستان کے لیے فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہوا ہے، نتیجتاً آج لاہور کے لیے پرواز منسوخ ہونے کے علاوہ 11 دسمبر کو کراچی کے لیے پرواز بھی منسوخ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شام میں اسد خاندان کاطویل دور حکمرانی ختم، دمشق کی سڑکوں پر جشن

میڈیا رپورٹ کے مطابق دمشق کے علاقے سیدہ زینب میں ہوائی فائرنگ کے باعث زائرین خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سے ہر سال لاکھوں زائرین مقدس مقامات کی زیارت کے لیے عراق اور شام کا سفر کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین تنازع کا حل اتنا آسان نہیں، ٹرمپ کا اعتراف، پاک بھارت جنگ رکوانے کا پھر ذکر

ٹیکساس: بم بنانے اور خودکش حملے کی دھمکی دینے والا افغان گرفتار

سعودی کابینہ نے مالی سال 2026 کے لیے 1.313 ٹریلین ریال کے بجٹ کی منظوری دے دی

لڑائی کی خواہش نہیں لیکن جنگ چھڑ گئی تو مکمل تیار ہیں، پیوٹن کی یورپی ممالک کو تنبیہ

بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے امیر اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی خالدہ ضیا کی عیادت

ویڈیو

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

کالم / تجزیہ

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟